امیتابھ کی فلم ’’بدلہ‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز

   

امیتابھ بچن اسٹار فلم ’’بدلہ‘‘ کا ٹریلر آؤٹ ہوگیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ تاپسی پنو بھی اہم کردار میں ہے۔ فلم 8 مارچ 2019 کو ریلیز ہوگی۔ 2 منٹ 21 سکنڈ کے اس ٹریلر کو دیکھنے سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ یہ ایک مرڈر مسٹری ہے اور اس میں بدلے کی کہانی ہے۔ فلم تاپسی کے بوائے فرینڈ ارجن کے قتل کے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ امیتابھ اور تاپسی اس سے قبل 2016 میں آئی فلم ’’پنک‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم میں بھی امیتابھ نے تاپسی کے وکیل کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کو کرٹیکس کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے 11 فروری کو شاہ رخ خان نے فلم کا پہلا لک شیر کیا ۔ یہ فلم 2016 کی سوپر ہٹ اسپائنش فلم ’’کانٹرٹی ایم پو‘‘ کا ری میک ہے اور سجائے گھوش اس کا ڈائرکشن دے رہے ہیں۔