امیتھی۔ سنجے گاندھی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسپتال میں 45سالہ دلت خاتون ورکرکے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے پیش نظر بارہ لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔منشی گنج پولیس اسٹیشن میں اسپتال کے جنرل منیجر‘ منیجر اور دس لوگوں پر ایک ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔
متاثرہ نے اپنی ایف ائی آر میں الزام لگایا ہے کہ وہ اس نے جنرل منیجر بھولے ناتھ تیواری کے خلاف اپنے ساتھی کی ساتھ جنسی استحصا ل کی شکایت کرنے کے لئے گئی تھی۔
شکایت میں متاثرہ نے کہاکہ ”جب تیواری کو اس بات کی جانکاری ملی کہ پولیس اسٹیشن اپنی ساتھ گئی تھی‘ وہ منگل کے روز منیجر ادرش کے ساتھ میرے گھر آیا اور ساتھ میں سپروائزر راج بہادر سنگھ‘ رضوان اور دیگر پانچ لوگ بھی تھے۔
انہو ں نے میرے گھر کا دروازہ توڑ ا اور پھر میرے ساتھ مارپیٹ کی۔
جب میں نے پولیس کو فون کرنا چاہاتو انہوں نے میرا موبائیل فون چھین لیا او رمیرے ساتھ جنسی بدسلوکی کرنے کی کوشش کی“۔
بعدازاں ملزمین عورت کو انتباہ دینے کے بعد وہاں سے واپس چلے گئے۔منشی گنج پولیس اسٹیشن میں اب تک بیانات قلمبند نہیں کی گئی ہیں اورپولیس کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی بھی اب تک نہیں کی گئی ہے