حیدرآباد۔12 ۔جولائی (سیاست نیوز) مسٹر امیت جھنگرن نے چیف جنرل مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد سرکل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر امیت نے 1991 ء میں لکھنو سرکل میں پروبیشنری آفیسر کی حیثیت سے ایس بی آئی میں اپنی خدمت کا آغاز کیا تھا ۔ کمرشیل بینکنگ خاص طورپر ریٹیل کریڈٹ ، ڈپازٹ موبلائیزیشن ، انٹرنیشنل بینکنگ اور برانچ مینجمنٹ میں انہیں غیر معمولی تجربہ حاصل ہے۔ بینکر کی حیثیت سے ان کا تجربہ تین دہوں پر مشتمل ہے۔ امیت جھنگرن چیف جنرل مینجر حیدرآباد سرکل کے عہدہ سے قبل چیف اگزیکیٹیو آفیسر ایس بی آئی شکاگو امریکہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے او پی مشرا سے نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی جنہیں ڈپٹی مینجنگ ڈائرکٹر کارپوریٹ سنٹر ممبئی میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ڈپٹی مینجنگ ڈائرکٹر (HR) اور سی ڈی او کی حیثیت سے فرائز انجام دیں گے۔