نئی دہلی۔اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے ارٹیکل 370کو برخواست کرتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی طرف پیش قدمی کی ہے‘ ہوم منسٹر امیت شاہ نے منگل کے روزاسبات کا بھروسہ جتایا کہ اس سے ریاست میں دیر پا امن کے راستہ صاف ہوجائے گا۔
گرگاؤں کے قریب منیسار میں نیشنل سکیورٹی گارڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”ہندوستان کافی عرصہ سے پاکستان کی امداد والی دہشت گرد ی سے متاثر ہورہا ہے۔
میں دعوی کہ ساتھ کہہ سکتاہوں کہ کوئی دوسرا ملک ہے جس نے اس طرح کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
حالیہ دنوں میں مذکورہ حکومت نے نریندر مودی کی قیادت میں ایک بڑا قدم ارٹیکل 370کو جموں کشمیر سے ہٹاتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اٹھا یا ہے اور ریاست میں سکیورٹی کو بحال کیاہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ یہ کشمیر میں دیر پا امن لانے کاکام کرے گا“