امیت شاہ اور ممتا بنرجی کی ایک دوسرے پر الزام آرائی

   

کولکتہ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کورونا ایکسپریس کا نام لے کر خصوصی ٹرینوں سے ریاست کو واپس آنے والے مائیگرنٹس ورکرس کی اہانت کی ہے ۔ یہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا الزام ہے۔ اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ امیت شاہ نے بنگال کے لئے بی جے پی کی ورچول ریالی میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی پارٹی کو محض ووٹوں کی حوس ہے۔ امیت شاہ نے آج کہا کہ اب مائیگرنٹ ورکرس یقینی بنائیں گے کہ 2021 کے اسمبلی چناؤ میںبنرجی حکومت کو اقتدار سے بیدخلی کا راستہ دکھایا جائے۔