امیت شاہ بشمول 4 وزرا ء کی صدرسے ملاقات

   

نئی دہلی۔ 12جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور تین دیگر وزرا نے بدھ کو صدر رامناتھ کووند سے الگ الگ رسمی ملاقات کی۔مسٹر شاہ نے راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی۔ ان کے علاوہ صدر سے ملاقات کرنے والوں میں مرکزی وزیر قانون، مواصلات، الیکٹرونک اور انفارمیشن تکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد، نوجوانوں اور کھیل امور کے وزیر کرن رجیجو اور انسانی وسائل کوفروغ کے وزیرمملکت سنجے دھوترے شامل ہیں۔