امیت شاہ دہلی میں تشددروکنے میں ناکام:شرد پوار

   

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے دہلی کے فرقہ وارانہ فسادات پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایاہے۔شرد پوار نے کہاہے کہ امت شاہ دہلی کو فرقہ وارانہ فسادات سے نہیں بچا سکے۔مغربی مہاراشٹرا کے کولہاپور میں این سی پی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شردپوارنے دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد کا حوالہ دیاہے۔ شرد پوار نے کہاہے کہ کچھ دن پہلے دہلی فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے جل رہا تھا۔ دہلی چیف منسٹر اروندکجریوال کے کنٹرول میں ہے، لیکن وہاں کی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے جس کی دیکھ بھال امیت شاہ کرتے ہیں۔این سی پی سربراہ نے کہاہے کہ دہلی میں کچھ ہوتا ہے تو پوری دنیا کو پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تصور کرے گی کہ دہلی میں بدامنی ہے۔ شردپوار نے ہگلی فسادات پر کرناٹک کی بی جے پی حکومت کو بھی نشانہ بنایاہے۔ سابق مرکزی وزیرنے کہاہے کہ ہورڈنگز پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی دکانوں اور ان کے مالکان کا ذکر کیاگیاہے۔یہ بھی لکھا گیا ہے کہ لوگ ایسی دکانوں سے خریداری نہ کریں۔ یہ تصویر ان ریاستوں میں عام ہے جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔