امیت شاہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی ملاقات

   

حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے شکایت کی کہ بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے بی جے پی کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ 4 بی جے پی کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت مجلسی قائدین کے اشارہ پر کام کر رہی ہے اور پولیس بھی ان کے ساتھ ہے۔ ڈی اروند نے امیت شاہ سے خواہش کی کہ تلنگانہ میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں کی ہراسانی روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ ر