حیدرآباد15جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ توقع ہے کہ حضور آباد حلقہ میں بی جے پی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات کے بعد بی جے پی ریاستی صدر بی سنجے نے بتایا کہ امیت شاہ حضور آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ الیکشن کمیشن نے اگرچہ انتخابی عمل کا آغاز نہیں کیا لیکن بی جے پی نے انتخابی مہم کا عملاً آغاز کردیا ہے۔ بنڈی سنجے کے علاوہ مرکزی وزیر کشن ریڈی ، سابق وزیر ای راجندر اور دیگر قائدین نے امیت شاہ سے ملاقات کرکے حضور آباد کے دورہ کی درخواست کی ۔ امیت شاہ نے جلسہ سے خطاب سے اتفاق کیا ۔