امیت شاہ مہاکمبھ میں شرکت کریں گے ؟

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ کے دوران سنگم میں ڈبکی لگانے کے لئے پریاگ راج جا سکتے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق شاہ 28 یا 29 جنوری کو پریاگ راج جا سکتے ہیں۔ ذریعہ نے کہا کہ شاہ کا ماننا ہے کہ مہاکمبھ ہم سب کی زندگی میں بڑی خوش قسمتی کے ساتھ آیا ہے ۔ یہ ایسا مہاکمبھ ہے ، جو 144 سال بعد آیا ہے ۔ اس لیے وہ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شاہ کے پریاگ راج دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عقیدے ، مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی علامت مہاکمبھ میں اس وقت عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ ہے ۔ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہنے والے پریاگ راج مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔