امیت شاہ نے این سی ڈی ایف آئی کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا

   

نئی دہلی: امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امیت شاہ نے آج دوپہر گاندھی نگر میں، نیشنل کوآپریٹیو ڈیری فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ این سی ڈی ایف آئی کی نئی سرکاری عمارت کا سنگِ رکھا ۔ یہ تقریب گاندھی نگر میں نیشنل فورینسک سائنس یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کی گئی۔ وزیر موصوف نے اِس تقریب میں ، ای-مارکیٹ ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔