امیت شاہ نے ڈی جی پی کانفرنس کا افتتاح کیا

   

جے پور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرلز و انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی 58ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔تین روزہ کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ڈائرکٹر جنرل، انسپکٹر جنرل پولیس اور مرکزی پولیس فورس سربراہان اور ملک بھر سے مختلف رینک کے 500 سے زائد پولیس افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے انٹلی جنس بیورو افسران میں شاندار خدمات کیلئے پولیس میڈل تقسیم کیے اور تین بہترین پولیس اسٹیشنوں کیلئے ٹرافیاں پیش کیں۔ شاہ نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔