امیت شاہ کا دورۂ کولکاتا

   

کولکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پیر کی رات شہر پہنچے اور وہ منگل کا آغاز رابندر ناتھ ٹیگور کے 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں رابندر جینتی پروگرام میں شرکت کرکے کریں گے۔ صبح شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے ۔تقریب میں شرکت کے بعد شاہ لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دوپہر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پیٹرا پول جائیں گے ۔ شاہ اس کے بعد فُل ڈوم فلم ‘‘لیومنریز آف بینگال’’ کی ریلیز کیلئے سائنس سٹی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔