امیت شاہ کا طیارہ اڑانے کی کوشش، کارگل ہیرو نے غلط ای میل بھیج دیا

   

* کارگل جنگ میں انڈین ایرفورس کا ایک پائلٹ فی الحال تحقیقات کے دائرہ میں ہیں جس نے محض مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا طیارہ اڑانے کی کوشش کے طور پر تلبیس شخصی کے ذریعہ مبینہ طور پر غلط ای میلس سے اپنے سینئر عہدیداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان ای میلس میں درخواست کی گئی تھی کہ ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) جے ایس سنگوان کو طیارہ اڑانے کا موقع دیا جائے ۔ صابطہ کے مطابق کسی وزیر داخلہ کا طیارہ اڑانے والے پائلٹ کو کم سے کم 1000 گھنٹوں کی اڑان کا تجربہ لازمی ہوتا ہے۔