رائے پور 22 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج دودن کے دورے پر چھتیس گڑھ آ ئے، وہ تقریباً 2.30 بجے رائے پور پہنچے۔وزیرداخلہ نے یہاں قومی منصوبوں کا بھومی پوجن کیا نیز نکسل آپریشن کے حوالے سے میٹنگ کی اور سیکورٹی فورسز سے بھی ملاقات کی ۔طے شدہ پروگرام کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے رائے پور کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔