ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ ہفتہ کی رات 10:50بجے میسور کے منداکلی ائیرپورٹ پر اتریں گے
بنگلورو۔ ہوم منسٹر امیت شاہ ہفتہ کے روز کرناٹک پہنچیں گے اور مجوزہ لوک سبھا الیکشن پر پارٹی قائدین کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے۔
شاہ کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو قطعیت دیں گے اور جے ڈی (ایس) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے مسلئے پر بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ ہفتہ کی رات 10:50بجے میسور کے منداکلی ائیرپورٹ پر اتریں گے۔اتوار کی صبح ان کا چاموندیشواری دیوی کے مندر کا دورہ ہوگا جہاں پر وہ اشرواد لینے کے لئے جائیں گے۔
اسی ساتھ وہ ایک مذہبی میلہ جس کا اہم لنگایت گروپ ستور مٹھ انعقاد کرتا ہے‘ ادی جگت گرو سری شیوراتری شیو یوگیاگالا جترا مہااتسو میں حصہ لینے کے لئے ستور گاؤں کا دور کریں گے۔
ذرائع نے کہاکہ وہ پھر ایک خانگی ہوٹل کی طرف جائیں گے جہاں پر ریاست کے پارٹی قائدین کے ساتھ 2:40بجے میٹنگ کریں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ میٹنگ کچھ گھنٹو ں تک چلے گی۔ اسمبلی الیکشن کے بعد شاہ کا ریاست میں یہ پہلا دورہ ہے۔