امیت شاہ کا 17 ستمبر کو متوقع دورہ حیدرآباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 10 اگسٹ ( این ایس ایس ) بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ انہوں نے پارٹی صدر امیت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی ہے اور انہیں 17 ستمبر کو دورہ حیدرآباد کی دعوت دی ہے ۔ امکان ہے کہ امیت شاہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کرکے اس دن منعقد ہونے والے حیدرآباد لبریشن ڈے تقریب میں شرکت کرینگے ۔ لکشمن نے کہا کہ امیت شاہ حیدرآباد میں پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ بی جے پی کے ایگزیکیٹیو صدر جے پی نڈا بھی 18 اگسٹ کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امکان ہے کہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کا سارا کیڈر ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کریگا ۔ فی الحال تلنگانہ میں بی جے پی کے 10 لاکھ ارکان ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ تک پہونچنے کی امید ہے ۔