امیت شاہ کا 27 اکٹوبر کو سوریہ پیٹ میں جلسہ

   

28 اور 29 اکٹوبر کو آسام و 31 اکٹوبر کو یو پی چیف منسٹرکا تلنگانہ دورہ
حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ڈبل انجن حکومت کا نشانہ مختص کرکے بی جے پی کام کررہی ہے۔ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ بی جے پی قومی قائدین تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائینگے۔ بی جے پی نے چار ہیلی کاپٹرس بک کرائے ہیں۔ وزیر اعظم مودی تلنگانہ میں 5 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 27 اکٹوبر کو سوریہ پیٹ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین جلسہ عام کو کامیاب بنانے تیاریاں کر رہے ہیں۔ انتخابی شیڈول کی اجرائی کے بعد امیت شاہ دوسری بار تلنگانہ پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سے ؓبل وہ عادل آباد میں جلسہ سے خطاب کرچکے ہیں۔ 28 و 29 اکٹوبر کو چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ اکٹوبر کو چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ بھی تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ دونوں چیف منسٹرس نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین ان کے دوروں کا شیڈول تیار کر رہے ہیں۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے تلنگانہ میں 20 سے زیادہ جلسوں کا شیڈول جاری کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم میں کرناٹک کے سابق چیف منسٹر یدی یورپا، مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس و مرکزی وزراء ارجن منڈا، چراغ پاسوان و دیگر اہم قائدین شرکت کریں گے۔ن