امیت شاہ کورونا ٹسٹ میں نگیٹیو، کچھ دن گھر پر رہیں گے

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج کووِڈ۔ 19 ٹسٹ میں نگیٹیو پائے گئے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق مزید چند روز گھر پر آئسولیشن میں ہوں گے۔ انھیں کورونا پازیٹیو پائے جانے پر چند روز قبل دہلی کے قریب گرگاؤں میں پرائیویٹ ہاسپٹل میدانتا میں شریک کرایا گیا تھا۔