یہ واضح ہے کہ مشرا ایک حقوق کی تنظیم کے سربراہ ہیں جس کواکثر حکومت کے خلاف معاملات دیکھنا پڑتا ہے اور اس کایہ تبصرہ جس میں انہوں نے ہوم منسٹر کی ستائش کی ہے ان کے ذمہ داری سے تضاد تصور کیاجارہا ہے
حیدرآباد۔ بی جے پی کے سابق قائد یشونت سنہہا نے قومی انسانی حقوق کمیشن برائے ہند(این ایچ آرسی) سربراہ جسٹس ارون مشرکووزیر داخلہ امیت شاہ کی ستائش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
سنہا جو کہ اب ترنمول کانگریس کے نائب صدر ہیں‘ مشرا کے طرز عمل کو ”خالص چاپلوسی“ قراردیاہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ”جسٹس ارون مشرا نے وزیراعظم کی موجودگی بطور ایس سی جج ان کی تعریف کی تھی۔
اب وہ این ایچ آرسی کے چیرمن ہیں۔ اور ایچ ایم کی تعریف ان کی موجودگی میں کی ہے۔ یہ خالص چاپلوسی ہے۔ کتنا نیچے تم گرجاؤ گا جسٹس مشرا؟“۔