امیت شاہ کی صحت بہتر ‘ ایک دو دن میں ڈسچارچ کا امکان

,

   

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ کی صحت میں بہتری ہے اور امکان ہے کہ ایک دو دن میں انہیں دواخانہ سے ڈسچارچ کردیا جائیگا ۔ امیت شاہ کو سوائین فلو کی وجہ سے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ بی جے پی میڈیار ہیڈ انیل بالونی نے کہا کہ بی جے پی صدر کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ایک یا دو دن میں دواخانہ سے ڈسچارچ کردیا جائیگا ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ان کی عیادت کی۔