نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ کام کاج کا جائزہ لیا۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ شاہ وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ‘چنتن شیور’ کی صدارت کی۔ اس کیمپ کا مقصد وزارت کے کام کاج کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن 2047 پر عمل کرنے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کرنا ہے ۔چنتن شیور میں، وزارت کے کام کاج اور مستقبل کے منصوبوں اورخاکہ پر دومختلف اجلاسوں میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔