امیت شاہ ۔شردپوار ملاقات!

   

نئی دہلی : مہاراشٹرا میں حکومت میں شامل جماعتوں این سی پی اور شیوسینا کے درمیان انیل دیشمکھ مسئلہ کو لے کر تھن گئی ہے ۔ جبکہ کانگریس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ اسی دوران بی جے پی قائد و وزیر داخلہ امیت شاہ کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار سے ملاقات کے چرچے ہیں ۔ امیت شاہ نے یہ اشارہ دیا کہ احمد آباد میں ان کی ملاقات ہوئی ہے تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر بات عوام کو نہیں بتائی جا سکتی ۔ اس اطلاع سے کانگریس اور شیوسینا الجھن کا شکار ہے۔ اس مسئلہ پر بی جے پی نے اودھو ٹھاکرے حکومت کو پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اسی دوران مہاراشٹر اکے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے آج کہا ہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعہ ان پر عائد الزامات کی تحقیقات ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعہ کی جائے گی۔ جمعرات کو انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر اپنے اوپر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔