انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے انقرہ میں ملاقات کی جو کہ بند کمرے میں ہوئی ۔صدراردغان نے ایوان صدر میں ایک تقریب کے ساتھ امیر قطر الثانی کا استقبال کیا۔ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران ترکیہ۔ قطر تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صدراردغان نے کہا کہ ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے شامی عوام اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ بین الاقوامی برادری کو شام کی تعمیر نو کے عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔