امیرپیٹ میں گیاس سلینڈر حادثہ، میاں بیوی جھلس گئے

   


حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) امیرپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے گیس سلینڈر حادثہ میں میاں بیوی شدید جھلس گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایلاریڈی گوڑہ کے ایک مکان ہیں آج صبح کی اولین ساعتوں میں گیاس سلینڈر پھٹ پڑا۔ اس حادثہ میں نرسمہا نامی 52 سالہ شخص جو اس مکان میں بیوی ناگا لکشمی کے ساتھ رہتا تھا شدید جھلس گئے۔ نرسمہا نے چائے تیار کرنے کے لئے آج صبح جیسے ہی چولہے کو آگ لگائی اس دوران حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں میاں بیوی جھلس گئے۔ مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ ع