امیر پیٹ میں آوارہ کتوں کی دہشت

   

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) امیر پیٹ کے علاقہ میں آوارہ کتوں کی دہشت سے علاقہ میں خوف پیدا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملہ میں تقریباً30 افراد زخمی ہوگئے جس میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 6 ماہ کے عرصہ سے اس علاقہ میں آوارہ کتوں کی ہلچل سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور متعدد بار شکایتوں اور توجہ دلانے کے باوجود بلدی حکام کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر پیٹ کے کندن باغ میں آوارہ کتے شہریوں کا تعاقب کرتے انہیں حملہ کا شکار بنارہے ہیں۔ بلدی حکام نے بتایا کہ اس علاقہ میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔