امیر کویت شیخ الصباح کا انتقال، شیخ نواف نئے امیر

,

   

کویت سٹی: کویت کے دیوان الامیری کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال ہوگیا۔ کویتی ایوان شاہی نے بتایا کہ 91 سالہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا انتقال ہوچکا ہے۔ شیخ صباح 23 جولائی 2020 کو علاج مکمل کرانے کے لیے امریکہ گئے تھے۔ اس سے قبل کویت کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا- شیخ صباح الاحمد 16 جون 1926 کو پیدا ہوئے تھے- انہوں نے کویتی سکولوں میں تعلیم حاصل کی تھی۔ 16 فروری 1978 کو نائب وزیراعظم بھی بنا دیے گئے۔ اکتوبر 1992 میں وزیراعظم کے نائب اول تعینات ہوئے۔ – پھر 2003 میں وزیراعظم بنائے گئے۔29 جنوری 2006 کو امیر کویت کی حیثیت سے ملک بھر کے عوام نے ان کے ہاتھوں پر بعیت کی- منگل کی صبح زندگی کی آخری سانس تک امیر کویت کے عہدے پر سرفراز رہے۔ اسی دوران کویت کے ولیعہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو کویت کا نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ کل چہارشنبہ کو اپنے عہدہ کا حلف لیں گے۔ کویت کی کابینہ نے الصباح کے انتقال کے بعد 83 سالہ شیخ نواف کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انہیں 2006 ء میں ولیعہد مقرر کیا گیا تھا۔