امیزان کمپنی میں دھوکہ دہی کرنے والے تین ملازمین گرفتار

   

دس لاکھ مالیتی اشیاء ضبط ، شمس آباد اے سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے امیزان کمپنی کے تین ملازمین کو دھوکہ دہی کے الزام پر گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ سائی کمار 21 سالہ ساکن مہیشورم ، ساگلی کلیان 20 سالہ ساکن میڑچل متوطن کڑپہ اور چیمالا راجو 22 سالہ ساکن منچریال شمس آباد میں واقع امیزان کمپنی میں ملازمت کے دوران اپنی روزمرہ کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے منصوبہ بناکر امیزان سے آرڈر کرنے پر گراہکوں کو قیمتی سیل فونس اور لیاپ ٹاپس کی پیاکنگ کرنے کے بعد اسے دوبارہ کھول کر اس میں سیل فون اور لیاپ ٹاپ کی جگہ دوسری سستی اشیاء رکھ کر گراہکوں کے حوالہ کیا کرتے تھے ۔ امیزان لیگل اڈوائزر ارجن چکرورتی کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور انہیں پتہ چلا کہ وہ یہ سب اپنی زندگی کو آرام دہ بنانے کے لیے قیمتی اشیاء کی جگہ سستی اشیاء کو حوالہ کرتے تھے ۔ ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپئے مالیتی لیاپ ٹاپس ، سیل فونس اور کیمرہ برآمد کرلیا گیا اور ماباقی چند اشیاء کو ابھی ضبط کرنا باقی ہے ۔ جس کے لیے انہیں آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور وہاں سے انہیں دوبارہ حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جائے گی ۔ اس موقع پر آر جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار ، سب انسپکٹر وینکٹیشورلو ، اے ایس آئی کشن جی وغیرہ موجود تھے ۔۔