امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

   

مولاناپیرنقشبندی کی ہدایت پرپنڈت اجئے سوامی‘مولاناجمال شاہ ‘سردارکے این سنگھ ‘ رہبرن سومین کی نمائندگی

نئی دہلی ۔ مرکزی وزیرداخلہ حکومت ہندامیت شاہ وزیراعلیٰ تلنگانہ و مہاراشٹرا کے چندرشیکھررائو، اودھے ٹھاکرے، امریکہ میں متعینہ ہندوستانی سفیرسردارکرن جیت سنگھ بندھو اور برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر روچی گنج شام نے ہندوستان میں روحانی مرکز عقیدت اجمیر شریف کی مقدس سرزمین پر آرام فرمانے والے حضورخواجہ خواجگاہ حضور خواجہ اعظم الہندولی، عطارسول سے اپنی گہری عقیدت اور روحانی وابستگی کا اس وقت اپنے نمائندوں کے ذریعہ اظہارکیا جبکہ کل ہندانجمن پیشوایان مذاہب کے صدر مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری سابق کارگزارصدرنشین درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نوازؒ (وزارت اوقاف حکومت ہند) کی ہدایت پر پنڈت اجئے سوامی جی نائب صدرنشین پیشوایان مذاہب نے امیت شاہ وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر نئی دہلی مولانا شاہ محمدجمال چشتی نے اودھے ٹھاکرے اور مولانا محمد اسماعیل نقشبندی نے چندرشیکھررائو کے علاوہ رہبرن جیکن سومین اور جناب غلام احمد معین نے ہندوستانی ہائی کمشنر روچی گھن شام وہ لندن اورسردارکرون جین سنگھ سندھوکوہندوستانی سفارتخانہ واشنگٹن ٹی وی چینل نیوز 18 میں گستاخ بدبخت اینکر امیش دیوگن کے خلاف کل ہند انجمن پیشوایان مذہب کی جانب سے ایک احتجاجی نوٹ پہنچاتے ہوئے اس بات کا پرزور مطالبہ کیا کہ حضورغریب نوازؒ کی شان اقدس میں گستاخانہ الفاظ ادا کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے حکومت ہند سے ٹی وی اینکرپرفوجداری کامقدمہ دائرکرے ۔