اناؤ ریپ کیس کی شکار کی قبر پر سیکوریٹی متعین

,

   

٭ اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ لڑکی جسے اس ماہ کے اوائل جلایا گیا، اس کی قبر پر 24 گھنٹے کے لئے سیکوریٹی تعینات کردی گئی ہے۔ یہ اقدام متوفیہ کی فیملی اور دیہاتیوں کی جانب سے قبر سے نعش کو نکال کر چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی قیامگاہ کے پاس لے جاکر احتجاج کرنے کی کوششوں کی اطلاع پر کیا گیا ہے۔ 23 سالہ متاثرہ نے مرنے سے قبل اپنی بڑی بہن سے کہا کہ میں زندہ رہوں یا مرجاؤں ملزمین کو پھانسی ضرور دلانا۔