نئی دہلی ۔ حکومت نے سال 2025-26 تک اناجوں سے سالانہ 1600 کروڑلیٹر ایتھنول تیارکرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے پٹرول میں 20 فیصد ایتھلون ملایا جاسکے ۔ فوڈ اینڈ سپلائی معاملے کے سکریٹری سودھانشو پانڈے نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اناج سے ایتھنول بنانے میں مکا کی بڑی حصہ داری ہوگی۔ مکا سے 740 کروڑلیٹر ایتھنول بنانے کا منصوبہ ہے ۔ اس کے علاوہ چاول وغیرہ سے بھی ایتھنول بنائے جائیں گے ۔ اگلے ایک سال کے دوران اناج سے 100 کروڑلیٹر ایتھنول بنانے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے صنعتوں کی تجاویز کو منظوری دی جارہی ہے اور قرض بھی دستیاب کرائے جارہے ہیں۔