انتخابات میں اپنا انجام دیکھ کر کانگریس خوفزدہ :بی جے پی

   

نئی دہلی: بی جے پی نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کے بیان پر آج شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں جمہوری کنبہ پروری کا راج ختم ہو رہا ہے اور حقیقی جمہوریت ابھر رہی ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں اس ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھی زمانے کی یاری، بچھڑے سبھی باری باری ’’حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کے بعد اپوزیشن کے اس نام نہاد انڈیا اتحاد کی دوستی اب ٹوٹ چکی ہے ۔ اس گھبراہٹ میں اب کانگریس پارٹی قابل اعتراض بیان دینے پر آمادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بے بنیاد اور بے تکا بیان دیا ہے۔