انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہوں ۔ فلم اداکار سنجے دت کی وضاحت

,

   

نئی دہلی : سنجے دت ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا جو ان کے خلاف کئے اٹھ رہے تھے ۔ سوشل میڈیا یہ افواہ پھیلا جارہی تھی کہ سنجے دت کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں بھی حصہ لیں گے ۔ لیکن انہوں نے ٹوئٹر پران تمام باتوں کو افواہ قرار دیا او رکہا کہ لوک سبھا انتخابات میں میرے حصہ لینے کے متعلق بات غلط ہے ۔

میں اپنے ملک کے لئے کھڑا ہوں او رمیں میری بہن پریا دت جو کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑرہی ہے اس کا بھر پور تائید و حمایت کرتا ہوں۔ میں تمام لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لیں ۔2009ء میں سنجے دت سماج وادی پارٹی سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لئے تھے ۔ لیکن ان خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا اس لئے انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لی تھی ۔ اس کے بعد سے انہوں نے سیاست سے دوری اختیار کرلی ۔