انتخابات کے پیش نظر رچہ کنڈہ میں پولیس کے سخت صیانتی انتظامات

   

ادخال پرچہ نامزدگی کے پیش نظر دفاتر ریٹرننگ آفیسر کے قریب تحدیدات
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انتخابات میں پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز 3 نومبر سے ہونے والا ہے اور پولیس رچہ کنڈہ نے تمام ریرٹرننگ دفاتر کے قریب تحدیدات کو عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے تحت 8 حلقہ اسمبلی پائے جاتے ہیں اور ان تمام حلقوں کے تحت ریٹرننگ دفاتر کے قریب عوامی بھیڑ کو روکنے کیلئے دفتر سے 100 میٹر کے فاصلہ پر 5 افراد کے مجمع پر پابندی عائد کردی ہے اور دفعہ 144 کو نافذ کرتے ہوئے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے احکامات کو جاری کردیا ہے ۔ ان حکامات پر عمل آوری کا آغاز 3 نومبر کو صبح 10 بجے تا 15 نومبر تک جاری رہے گا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت ملکاجگیری ، میڑچل ، اپل ، ابراہیم پٹنم ، ایل بی نگر ، مہیشورم ، الیر اور بھونگیر اسمبلی حلقہ پائے جاتے ہیں اور ان حلقوں کیلئے ریٹرننگ دفاتر کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے اور ان دفاتر کے 100 احاطہ میں 5 افراد کے مجمع پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور ان دفعہ 144 کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ ع