انتخابی امیدواروں کیلئے اخراجات پر مشتمل قیمتیں مقرر

   

چائے ، سموسہ ، اڈلی ، لاؤڈ اسپیکر ، پارٹی کھنڈوا ، گاڑیوں کے استعمال اخراجات میں شامل

حیدرآباد :۔ الیکشن کمیشن نے جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو ان کی مہم کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے کارکنوں کو کھانا کھلانے ، چائے ، سموسہ وغیرہ کھلانے کی قیمت کا تعین کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو پانچ لاکھ تک انتخابی خرچ کرنے کی اجازت ہے ۔ کونسی اشیاء کی کیا قیمت ہے ۔ اس کا بھی الیکشن کمیشن نے تعین کردیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کوکھلائے جانے والے آلو سموسہ کی قیمت 10 روپئے ، چار اڈلی کی قیمت 20 روپئے ، چار ووڈا کی قیمت 20 روپئے چھوٹے سموسہ ہو تو ایک سموسہ کی قیمت تین روپئے ، ہوٹل مینو کے طرز پر الیکشن کمیشن نے قیمتیں مقرر کردیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کو پہنائے جانے والے کھنڈوا کی قیمت 20 روپئے ماسک کی قیمت 20 روپئے ، عام کرسی کی قیمت 7 روپئے ، چائے 5 روپئے ، کافی 10 روپئے ، پانی کے پاکٹ کی قیمت ایک روپیہ ، ایک لیٹر بوتل پانی 20 روپئے ، ایک دن کے لیے ٹاٹا انڈیکا گاڑی کے لیے 1,200 میاکسی کیاب کے لیے 1,700 ایک دن کے آٹو کے لیے 350 ، منی لاری کے لیے 1700 بس خرچ 3900 ٹریکٹر 1400 ، 400 واٹس کے لاؤڈ اسپیکرس 2 کی قیمت 3800 ۔ 5 لوگ بیٹھنے کے سہ نشین کے لیے 2200 پاٹی کا چھوٹا جھنڈا کے لیے 30 اور بڑے جھنڈے کے لیے 61 روپئے کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی انتخابی مہم اور پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کے عمل کے دوران استعمال کی جانے والی ہر اشیاء کے لیے ایک قیمت مقرر کرتے ہوئے تازہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ انتخابی مہم میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کا کرایہ اور ڈرائیور کا بھتہ ، غذائی اشیاء ، بیانرس ، فلیکسی ، آٹو کے پیچھے چسپاں کئے جانے والے اسٹکرس کے علاوہ دوسری اشیاء کے لیے قیمتیں مقرر کردی ہے ۔ پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ خرچ کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی انہیں نا اہل قرار دینے کا بھی انتباہ دیا ۔۔