انتخابی ضابطہ پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت

   

کاماریڈی میں ایم پی ڈی اوز کے اجلاس سے ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا کا خطاب

کاماریڈی ۔3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت انتخابات میں مقابلہ کرنے والے سرپنچ اور گرام پنچایت وارڈ ممبرس کے امیدوار صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک انتخابی جلسہ ، ریالیوں کا انعقاد عمل میں لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا آج کاماریڈی ضلع کے ایم پی ڈی اوز کے ساتھ جنا ہیتا بھون میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچ گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی قواعد کے تحت الیکشن کمیشن کے قواعد کے تحت پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل نئے بینک اکائونٹ کھولنے اور اسی بینک اکائونٹ سے خرچ کرنے اور انتخابی اخراجات کے بارے میں رپورٹ دینے کی خواہش کی ۔ایم پی ڈی اوز بینک اکائونٹ پر نظر رکھنے ، پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت تمام تفصیلات پیش نہ کرنے کی صورت میں انہیں نا اہل قرار دیا جائیگا اور رائے دہندوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد درمیانی انگلی پر نشان لگانے کی ہدایت دی ۔ گرام پنچایت پولنگ مراکز پر پولیس بندوبست انجام دینے کی ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے کہا کہ ضلع کے 526 گرام پنچایت ، 4652 وارڈ ممبر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی اخراجات ہر دن پیش کرنے اور انتخاب کے مکمل کے 45 دن بعد مکمل اخراجات پیش نہ کرنے کی صورت میں انہیں نا اہل قرار دیا جائیگا ۔ پنچایت راج 2018 ء کے قواعد کے مطابق 5 ہزار سے زائد آبادی یافتہ دیہاتوں کے امیدوار 2.50 لاکھ روپئے اور 5000 ہزار سے کم آبادی یافتہ دیہاتوں کے امیدوار 1.50 لاکھ روپئے کا خرچ کرسکتے ہیں اور 5 ہزار آبادی یافتہ دیہاتوں کے وارڈممبرس کے امیدوار 50 ہزار روپئے خرچ کرسکتے ہیں ۔ 5 ہزار سے کم آبادی ہونے کی صورت میں 30 ہزار روپئے خرچ کرسکتے ہیں ۔ دیہاتوں میں منعقدہ انتخابی عمل کا مکمل طورپر جائزہ لینے کی فلمبندی کرنے پولنگ مراکز پر فلمبندی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کے علاوہ ضلع ایس پی شیوتا ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر یادی ریڈی ، آرڈی او و دیگر بھی موجود تھے ۔