انتخابی عملہ کو دھمکی دینے پر بنگال صدر بی جے پی کو سمن جاری

   

کلکتہ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن نے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا ہے ۔گھوش نے رام نومی سے متعلق بی جے پی کے ہورڈنگ ہٹانے پر انتخابی عملہ کو دھمکی دی تھی۔
الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر نے کہا کہ ہم نے دلیپ گھوش کے بیان پر نوٹس لیا ہے ، انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے ۔دلیپ گھوش بنگال بی جے پی کے صدر کے علاوہ مدنی پور لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امیدوار بھی۔مغربی مدنی پور ضلع سے ان کے پوسٹر ہٹائے جانے کی وجہ سے ناراض تھے ۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے انتخابی عملہ دلیپ گھوش کے پوسٹر کو ہٹادیا تھا۔گھوش نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حرکت کی وجہ سے میں انتخابی عملہ کا پینٹ بھی اتروا سکتا ہوں۔