انتخابی مہم میں اسپیکر اسمبلی کا حصہ لینا افسوسناک

   

چیف الیکٹورل آفیسر سے کانگریس وفد کی ملاقات
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل سے ملاقات کی اور حضورآباد ضمنی چناؤ میں آزادانہ و منصفانہ رائے دہی اور ٹی آر ایس کی جانب سے سرکاری مشنری اور دولت کے استعمال روکنے کی درخواست کی۔ نائب صدر پردیش کانگریس جی نرنجن کی قیادت میں ششانک گوئل کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران برسراقتدار پارٹی کی جانب سے بھاری رقومات کے خرچ کی شکایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشینوں کی جانچ پر شبہات پائے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کردی ہے۔ انہوں نے ای وی ایم مشینوں کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی کو اطلاع دیئے بغیر ضلع کلکٹر نے یہ کام انجام دیا۔ کانگریس پارٹی نے ریاستی وزراء کی مسلسل انتخابی مہم کا حوالہ دیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ ان کے عہدہ کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لینا شایان شان نہیں ہے۔ر