انتخاب غیر جانبدار ہوئے تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

   

لکھنؤ :بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے آج کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو وعدہ کیا تھا، وہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔مایاوتی نے ہفتہ کو آگرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مرکز میں آسانی سے واپس آنے والی نہیں ہے۔ شرط بس یہ ہے کہ انتخاب آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں۔ ووٹنگ مشین میں گڑبڑی نہیں کی جاتی ہے تو ان کی کوئی جملہ بازی کام نہیںآئے گی۔