انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر الحاج ایم اے نعیم فیضی اسسٹنٹ پروفیسر العارف کالج کی والدہ محترمہ مہر النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالحمید مرحوم کا انتقال 27 جنوری کو بوقت فجر ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قبا بعد نماز ظہر مدینہ نگر بی بلاک میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مندرجہ بالا مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008789084 ۔ 9885984278 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ امیر النساء نفیس بنت مولوی سید محمد علی موسوی مرحوم اہلیہ سید محمد عسکری موسوی مرحوم کا آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ میت 28 جنوری کو 9-30 بجے فاطمہ منزل نور خاں بازار قریب اے آر پی ہاوز سے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ مولانا سید معصوم حیدر رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی مجلس زیارت 29 جنوری کو 4 ساعت عصر فاطمہ منزل نور خاں بازار مقرر ہے تفصیلات کیلئے 9391097435 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں 2 فرزند مسرس محمد موسیٰ ، سید محمد رشید کے علاوہ جناب سید محمد اعظم ( داماد ) و دختر شامل ہیں ۔۔