انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد اسمعیل قادری موظف ملازم این ایف سی کمپنی ساکن قدیم ملک پیٹ کا بعمر 65 سال بروز جمعرات رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ وہ کافی عرصہ سے بیمار تھے ۔ بعد نماز جمعہ حضرت بخاری شاہ قبلہؒ کی مسجد میں نماز ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ شاعر ڈاکٹر قاسم امام قادری کے حقیقی خالہ زاد بھائی ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے 8142098607 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ادبی حلقوں میں یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ 9 مئی کو جناب سکندر حمید عباس انصاری کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 مئی بعد نماز جمعہ مسجد چاپل بازار میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ سردار بیگ صاحب ؒ عمل میں آئی ۔ جناب سکندر حمید عباس انصاری کی جملہ آٹھ کتابیں ’ مضامین سکندر حمید حصہ اول ، دوم ، سوم منظر عام پر آچکی ہیں اور سوانح عمری بھی شائع ہوئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849339588 پر ربط کریں ۔۔