انتقال

   

حیدرآباد /21 جون ( راست ) محترمہ شریفہ نور بنت حبیب سالم العطاس زوجہ حبیب عبداللہ بن عباس رفیع المرغنی کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز جمعہ قبل از عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر 1 بجے جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان کے علاوہ 5 دختران ہیں ۔ مرحومہ حبیب احمد عبداللہ رفیع و حبیب محمد بن عبداللہ رفیع ( کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست ) کی والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848225685 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد /21 جون ( راست ) علامہ اعجاز فرخ کی ہمشیرہ محترمہ نرجس بانو اہلیہ جناب ذوالفقار علی خان کا 20 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین شب میں دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں دو فرزندان فراز علی خان اور محمد حیدر ہیں ۔ مجلس زیارت آج 22 جون 5 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید حیدر زیدی خطاب کریں گے ۔ علامہ نے تمام دوست احباب اور مومین سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔ رابطہ کیلئے ٹیلی فون نمبر 9848080612 ہے ۔
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جناب الحاج محمد جعفر علی صابری المعروف خورشید پٹیل وظیفہ یاب جونیر انالیسٹ عثمانیہ دواخانہ ولد محمد اکبر علی مرحوم المعروف گورے پٹیل بعمر 82 سال کا 20 جون جمعرات کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بلال ؓ ، غوث نگر نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں اداکی گئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزند ، 2 دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 22 جون بعد نماز عصر مسجد بلال غوث نگر نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849473207 پر ربط کریں ۔۔