انتقال

   

نظام آباد ۔ 18 جولائی (ذریعہ میل) جناب سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے برادرنسبتی جناب عادل رشید ولد ایم اے رشید مرحوم کا بعمر 55 سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بروز منگل 18 جولائی کو مسجد کچیاں نظام آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان قدیم بودھن روڈ پر عمل میں آئی۔ وہ ڈاکٹر آصف رشید کے بڑے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دولڑکے ایک لڑکی ہے۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید نے عادل رشید کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب غلام محمد میر فخر الدین ( فخر نواب ) سجادہ نشین و متولی خانقاہ محمودیہ نبیرہ و نبسہ مرزا سردار بیگ قبلہؒ ولد جناب غلام محمد میر محمود علی قبلہ مرحوم کا 17 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد سردار بیگ قبلہؒ موسیٰ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ قبلہؒ بھوئی گوڑہ کمان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 جولائی بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد مرزا سردار بیگ قبلہؒ ، موسیٰ باولی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639397308 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ کلیم النساء بیگم زوجہ محمد غوث الدین کا 18 جولائی بروز منگل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے کی مسجد میں پڑھائی گئی اور تدفین اسی کے احاطہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 فرزندان، 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے۔ دیگر معلومات کیلئے 9346888656 یا 7842524954 پر ربط کریں۔