حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد نور الدین (بابر ) ولد جناب محمد امیر الدین ساکن سردار نگر ، شاد نگر کا مختصری سی علالت کے بعد 10 اگست 2023 ( جمعرات ) کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پیارو میاں ، مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد پیارو میاں ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 12 اگست کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981866912 ۔ 9948870384 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید سعید الدین ولد سید حمید الدین مرحوم ساکن مصری گنج امجدالدولہ باغ کا 8 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد فردوس میں ادا کی گئی اور تدفین ترکیمجال میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ مسجد فردوس میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9052393947 ۔ 9391233081 پر ربط کریں۔۔
٭٭ مولانا محمد عظیم الدین کا 9 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اگست کو بعد نماز فجر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تدفین خانقاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اگست بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866618780 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔