انتقال

   

حیدرآباد /13 اگست ( راست ) جناب محمد محبوب علی موظف وی ڈی او ساکن ڈیلکس کالونی ٹولی چوکی متوطن ورنگل کا 13 اگست 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شجاع جانکی نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت نعیم الدین احمد نعمت اللہ شاہ قلعہ ، محمد نگر گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8106283733 پر ربط کریں ۔
٭٭جناب مرزا اشفاق حسن کی اہلیہ محترمہ ذکیہ نسوین کا بعمر 63 سال 11 اگست بعد نماز جمعہ 3.30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد امراللہ شاہ مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند عمران مرزا کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے 9391587669 پر ربط کریں ۔