حیدرآباد /20 اگست ( راست ) سید احمد علی ولد سید ابراہیم علی ساکن مصری گنج کمہارواڑی ریٹائرڈ اکاونٹس آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کا بعمر 62 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار 20 اگست کو بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 دختران اور 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849395268/ 9059583113 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب ظفر محمد خان ولد جناب علی محمد خان موظف ملازم آر اینڈ بی کا بعمر 79 سال انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد اے بیاٹری لین کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703200603یا 9985044467 پر ربط کریں ۔