انتقال

   

حیدرآباد۔ 10 ستمبر (راست) حاجی محمد عارف سوریا ولد حاجی محمد ستار سوریا کا بروز اتوار صبح 10 بجے علالت کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مولاعلی قادری چمن درگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7869268640 یا 7997864998 پر ربط کریں۔
l٭l ڈاکٹر محمد مظفر علی خان ولد الحاج محمد حامد علی خان مرحوم ساکن وجئے نگر کالونی کا بعمر 58 سال بروز ہفتہ اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حافظ ڈنکا بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین پٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 2 دختران و اہلیہ شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700051139 پر ربط کریں۔