حیدرآباد 16 ستمبر (راست) الحاج سید یوسف ولد سید منیر کا بروز جمعہ 15 ستمبر 2023 ء کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ جہانگیر نگر تالاب کٹہ میر جملہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد محمدیہ جہانگیر نگر تالاب کٹہ میر جملہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9391091666 پر ربط کریں۔
٭٭ محمد قاسم قریشی القاسمی منگل ہاٹ کی ہمشیرہ مہرون النساء زوجہ محمد نذیر قریشی ظہیرآباد کا آج خانگی ہاسپٹل پنجہ گٹہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 ستمبر 2023 بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد اعظم جاہی منگل ہاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ کوثر بخش گھوڑے کی قبر منگل ہاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9397882384 پر ربط کریں۔