انتقال

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد صابر ولد جناب محمد خواجہ چشتی القادری کا بعمر 35 سال ، 5 اکٹوبر 2023 کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلمان ، امان نگر بی میر جملہ تالاب ، میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان نزد زہرا بی درگاہ ، عیدی بازار عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 اکٹوبر بعد نماز عصر جامع مسجد سلمان میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران و ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010784786 پر ربط کریں ۔۔
00 الحاج قاضی یعقوب علی کا بعمر 90 سال کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اکبری مسجد بورا بنڈہ ، سائیڈ 1 کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین رحمت نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، تقریبا 20 سال مسجد معراج ایس آر ٹی نگر بورا بنڈہ میں امامت و خطابت کے علاوہ تقریبا 40 سال قضائت کی خدمت بھی انجام دی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849813151 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد رزاق حسین ولد الحاج محمد حامد حسین ساکن سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ کا 7 اکٹوبر 2023 بروز ہفتہ کو 45 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد ناریل گڑھ سید علی چبوترہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان علی آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فو ن نمبرات 9346888656 یا 7842524954 پر ربط کریں۔