انتقال

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر (راست) الحاجہ حلیمہ بیگم زوجہ الحاج محمد امین الدین مرحوم (جرنلسٹ) کا 8 اکٹوبر 2023 ء بروز اتوار 11.30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد سلمانؓ، امان نگر (بی) تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین، قبرستان مولا کا چھلہ، یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 10 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد سلمانؓ ،امان نگر (بی) میں مقرر ہے۔ مرحومہ، جناب محمد وقارالدین (کمپیوٹر سیکشن) روزنامہ سیاست کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848553197 پر ربط کریں۔
ll جناب میر یوسف علی خان ولد جناب میر محمد علی خان کا 8 اکٹوبر 2023 بروز اتوار کی صبح قلب پر حملہ ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بارگاہ حضرت یوسفینؒ میں بعد نماز فجر بروز پیر 9 اکٹوبر کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان احاطہ بارگاہ حضرت نورالدین شاہ قادریؒ دارالسلام روڈ نامپلی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادگان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849934371 یا 9550171100 پر ربط کریں ۔
ll چنچلگوڑہ کے ہر دلعزیز نوجوان افروز محمد خان ولدالحاج لطیف محمد خان سرخیل زئی مرحوم کا اچانک قلب پر حملے کے سبب ہفتہ کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات ایک بجے مسجد منوریہ چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین دائرہ شاہ ابراہیم ؒ ‘ کاچی گوڑہ میںعمل میںائی۔ مزیدتفصیلات کیلئے9985748786 فون نمبر پرربط کریں۔